بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹراکاؤنٹ ہیک

ہیکر نے مودی کے اکاؤنٹ کرکے کرپٹوکرنسی ’بٹ کوائن‘ کے ذریعے وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کوکہا

اکاؤنٹ کومحفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں، ٹوئٹر: فوٹو: فائل

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق ٹوئٹر کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔ ہیک ہونے والے اکاؤنٹ پر 25 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں اور یہ ان کا ذاتی اکاؤنٹ ہے۔

ٹوئٹر کے ترجمان نے کہا کہ ہم اس متعلق تحقیقات کررہے ہیں اور اکاؤنٹ کومحفوظ بنانے کے لیے اقدامات بھی اٹھا رہے ہیں تاہم بھارتی وزیراعظم کے اکاؤنٹ ہیک ہونے اورکچھ عرصے قبل اہم شخصیات کے اکاؤنٹس ہیک ہونے کے درمیان کوئی تعلق نظر نہیں۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: بل گیٹس، اوباما اور ایپل کمپنی سمیت نامور امریکی اداکار اور سیاستدانوں کے ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

ہیکرنے مودی کے اکاؤنٹ کرکے کرپٹوکرنسی 'بٹ کوائن' کے ذریعے وزیراعظم کے قومی ریلیف فنڈ میں عطیہ کرنے کو کہا تاہم بعد میں یہ ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی گئی۔

واضح رہے کہ جولائی کے ماہ میں بھی دنیا کی معروف شخصیات بل گیٹس، اوباما، جو بائڈن اور ایلن مسک ، ایپل کمپنی کے اکاؤنٹ سمیت نامور سیاست دانوں، ارب پتی اداکاروں اور ٹیکنالوجی کے بڑے ناموں کے اکاؤنٹس ہیک کرکے عوام کے لاکھوں ڈالرز لوٹ لیے تھے۔
Load Next Story