گستاخانہ خاکوں سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح اور لوگ مشتعل ہیں وزیر خارجہ
آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ دوسروں کی دل آزاری کا لائسنس آگیا ہے، شاہ محمود قریشی
PESHAWAR:
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے اور لوگ مشتعل ہیں۔
اسلاموفوبیا کے بڑھتے رجحان پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی پر زور مذمت کرتا ہوں، گستاخانہ خاکوں کی وجہ سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے، لوگ مشتعل ہیں اس بلاجواز حرکت کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، ہم دیکھ رہے ہیں کہ اسلاموفوبیا، نسل پرستی اور زینوفوبیا کا رحجان دنیا میں بڑھتا چلا جا رہا ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہر عالمی فورم پر اس مسئلے کی نشاندہی کی، وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی میں بھی مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کا تدارک ہونا چاہیے، بین الاقوامی سطح پر مل بیٹھ کر یہ سوچنا چاہیے کہ ایسے رحجانات کو کیسے روکا جائے، آزادی اظہار رائے کا مطلب یہ نہیں کہ آپ کے ہاتھ دوسروں کی دل آزاری کا لائسنس آ گیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ہمیں توقع ہے کہ عالمی برادری فی الفور ایسے رحجانات کی بیخ کنی کرے گی، حکومت پاکستان نے حکومت فرانس کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے، توقع کرتا ہوں کہ جنہوں نے یہ حرکت کی ہے انہیں کٹہرے میں لایا جائے گا۔