سیمنٹ کے نرخ بڑھاکر بجلی قیمتوں کا اضافہ صارفین کو منتقل

وقفے وقفے سے فی بیگ قیمت 2 تا 5 روپے بڑھا کر5 ماہ میں 11فیصد اضافہ کیا گیا


Business Reporter December 16, 2013
معروف برانڈز کی سیمنٹ سپلائی محدود، نرخ رفتہ رفتہ بڑھائے جارہے ہیں،ڈیلرز۔ فوٹو: فائل

سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے بجلی کے نرخ میں اضافے کے اثرات صارفین کو منتقل کیے جانے سے سیمنٹ کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے قیمتوں میں تسلسل کے ساتھ اضافہ کیا جارہا ہے تاہم ہر مرتبہ 2سے 5روپے کا اضافہ کیے جانے سے قیمتوں میں یکدم تبدیلی نظر نہیں آرہی۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سیمنٹ کی اوسط قیمت 452روپے فی بیگ تھی جو رواں مالی سال کے اسی عرصے میں 503روپے تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح سالانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جائے تو زیر تبصرہ عرصے میں سیمنٹ کی قیمت میں 11فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے۔

 photo 2_zps5e8634c7.jpg

مارکیٹ ذرائع کے مطابق اگست میں سیمنٹ کمپنیوں کے لیے بجلی کے نرخ میں اضافے اور ٹرانسپورٹ چارجز بڑھنے کے بعد سیمنٹ کمپنیاں لاگت میں اضافے کا اثر صارفین کو منتقل کررہی ہیں جس سے قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں سیمنٹ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ معروف برانڈز کی سیمنٹ کی سپلائی محدود ہوگئی ہے، ساتھ ہی قیمتوں میں بھی تھوڑا تھوڑا کرکے اضافہ کیا جارہا ہے ڈیلرز کو خدشہ ہے کہ سپلائی محدود کرکے قیمت میں اچانک نمایاں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں