عالمی مارکیٹ میں کمی اور پاکستان میں سونے کی قیمت بڑھ گئی

فی تولہ سونے کی قیمت 115300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 98851 روپےہوگئی


ویب ڈیسک September 03, 2020
عالمی مارکیٹ میں فی اونس 24قیراط سونے کی قیمت 26ڈالر گھٹ کر 1933ڈالر کی سطح پرآگئی۔ ۔(فوٹو، فائل)

عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت میں 26 ڈالر کمی ہوئی جب کہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 100 روپے اور 86 کا اضافہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 26 ڈالر گھٹ کر 1933 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ مقامی صرافی مارکیٹوں میں جمعرات کے روز فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 1 لاکھ 15 ہزار 300 روپے ہوگئی، جب کہ دس گرام 24 قیراط سونے کی قیمت اضافے کے بعد 98 ہزار 851 روپے ہوگئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔