بلاول بھٹو زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا

پاؤں کی ہڈی میں بال آنے سے سوجن ہوگئی ہے، ذرائع


Staff Reporter September 03, 2020
بلاول کے بائیں پیر پر اندرونی زخم آئے ہیں اور انہیں چلنے میں بھی تکلیف کا سامنا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاؤں میں فریکچر کے باعث تکلیف کا سامنا ہے۔

زرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کے بائیں پیر میں ہیئر لائن فریکچر ہوا ہے ۔دو روز قبل قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کے بائیں پاؤں میں پٹی بندھی ہوئی تھی۔

bilawal-frecture

زرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو پاؤں میں تکلیف کے باعث چلنے میں دشواری کا سامنا ہے انکے پاؤں میں فریکچر کی وجہ سے سوجن بھی ہوگئی ہے۔ تاہم فریکچر کے باوجود وہ سیاسی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔