ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ ڈالر سے زائد کا اضافہ

28 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 19 ارب 84 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی، اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک September 03, 2020
کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں، اسٹیٹ بینک(فوٹو، فائل)

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 کروڑ 19 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 12 ارب 71 کروڑ 27 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 13 کروڑ ایک لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔ دوسری جانب 28 اگست کو زرمبادلہ کے مجموعی زخائر کی مالیت 19 ارب 84 کروڑ 28 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں