عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی اطلاعات مستعفی ہونے کا فیصلہ
بطورچیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھوں گا،عاصم سلیم باجوہ
لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں۔
لیفٹیننٹ جنرل (ر) اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کےعہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ اپنا استعفی وزیراعظم کو پیش کریں گے، جب کہ عاصم سلیم باجوہ بطور چیئرمین سی پیک اتھارٹی کام جاری رکھیں گے۔
اس حوالے سے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہےمعاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں، اپنےاستعفےکےبارےمیں وزیراعظم سے بات کروں گا۔ ان کا مزیدکہنا تھا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے پرکام کرتا رہوں گا، سی پیک منصوبے پرپوری توجہ دینا چاہتا ہوں۔