بیروت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد

بندرگاہ کے داخلی راستے پر دھماکا خیز مواد ملا جس کا جائزہ لے رہے ہیں، لبنانی فوج کا بیان


ویب ڈیسک September 04, 2020
اگست میں ہونے والے قیامت خیز دھماکے سے پورا شہر متاثر ہوا تھا۔(فوٹو، فائل)

لبنانی فوج نے قیامت خیز دھماکوں سے تباہ حال دارالحکومت کی بندرگاہ سے 4 ٹن سے زائد بارود برآمد کیا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بندرگاہ کے داخلی راستے سے دھماکا خیز کیمیائی مواد ملا ہے اور فوج کے انجینیئرز اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ کیمیائی مواد بندرگاہ کے داخلی راستہ نمبر 9سے برآمد ہوا ہے اور اس کی مقدار 4 اعشاریہ 37 ٹن بتائی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ کے میں 2750 ٹن کمیائی مواد کے پھٹنے سے شہر میں قیامت برپا ہوگئی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں شہر کی تمام عمارتیں بری طرح متاثر ہوگئی تھیں جب کہ واقعے میں 190 جانیں گئیں اور 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: بیروت دھماکا؛ 3 لاکھ افراد بے گھر، 5 ارب ڈالر کی املاک تباہ

قیامت خیز دھماکے کے بعد بیروت میں عوامی احتجاج پھوٹ پڑے تھے جس کے نتیجے میں وزیر اعظم سمیت کابینہ کو مستعفی بھی ہونا پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |