انسانی اعضا کی خریدو فروخت میں ملوث بین الاقوامی گروہ گرفتار

گروہ کے چین اور دیگر ممالک میں اہم ارکان ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے


طالب فریدی September 04, 2020
گروہ غیر قانونی پیوندکاری میں بھی ملوث ہے اور عالمی سطح پر رابطے رکھتا ہے(فوٹو، فائل)

DORTMUND: ایف آئی اے نے انسانی اعضاء گردے اور جگر کی غیر قانونی پیوند کاری کے ایک بین الاقوامی گروہ کو پکڑ لیا۔

لاہور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار ماورخان کے مطابق گینگ کے سربراہ کے ساتھ سات ممبران بھی شامل ہیں۔ گروہ کے چین اور دیگر ممالک میں اہم ارکان ہیں جبکہ فیلڈ آپریٹر غریب اور نادار افراد کو چین اور دوسرے ممالک لے جانے کے لئے راغب کرتے تھے ۔

gang

یہ گروپ ضرورت مند لوگوں کو جھانسا دیتے ہیں اور ان کے اعضاء نکال کر فروخت کر تے ہیں۔ ڈاکٹروں اور دیگر مقامی منظم گروہ کی مدد سے لوگوں کو گردے اور جگر کے اعضاء کے بدلےمحض چار لاکھ کی رقم دی جاتی ہے۔

gang-2

گروہ کے خلاف پنجاب ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشوز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ منظم گروہ کے غیر ملکی رابطوں کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں