انسانی اعضا کی خریدو فروخت میں ملوث بین الاقوامی گروہ گرفتار
گروہ کے چین اور دیگر ممالک میں اہم ارکان ہیں ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے
DORTMUND:
ایف آئی اے نے انسانی اعضاء گردے اور جگر کی غیر قانونی پیوند کاری کے ایک بین الاقوامی گروہ کو پکڑ لیا۔
لاہور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار ماورخان کے مطابق گینگ کے سربراہ کے ساتھ سات ممبران بھی شامل ہیں۔ گروہ کے چین اور دیگر ممالک میں اہم ارکان ہیں جبکہ فیلڈ آپریٹر غریب اور نادار افراد کو چین اور دوسرے ممالک لے جانے کے لئے راغب کرتے تھے ۔
یہ گروپ ضرورت مند لوگوں کو جھانسا دیتے ہیں اور ان کے اعضاء نکال کر فروخت کر تے ہیں۔ ڈاکٹروں اور دیگر مقامی منظم گروہ کی مدد سے لوگوں کو گردے اور جگر کے اعضاء کے بدلےمحض چار لاکھ کی رقم دی جاتی ہے۔
گروہ کے خلاف پنجاب ٹرانسپلانٹیشن آف ہیومن آرگنز اینڈ ٹشوز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ منظم گروہ کے غیر ملکی رابطوں کا پتہ لگانے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔