فیصل آباد موبائل فونز کے ذریعے کاشتکاروں کو معلومات کی فراہمی شروع
رجسٹرڈ کاشتکاروں کو موبائل فونز کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال،بیجوں، کھادوں سمیت دیگر معلومات فراہم کی جارہی ہیں
فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سمیت تمام شہروں میں موبائل فونز کے ذریعے کاشتکاروں کو زرعی معلومات کی فراہمی کے منصوبے کاآغاز کر دیا گیا ہے۔
جبکہ محکمہ زراعت کی جانب سے کاشتکاورں کو جدید ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کیلیے انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی سسٹم کے نام سے شروع کیے گئے اس منصوبے کے ضمن میں فیصل آباد ڈویژن کے کاشتکاروں کو بڑی تعداد میں رجسٹرڈ بھی کر لیاگیاہے۔ محکمہ زراعت فیصل آباد ڈویژن کے ذرائع نے بتایاکہ اس سسٹم کے تحت رجسٹرڈ کاشتکاروں کو موبائل فونز کے ذریعے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، پیداوار میں اضافہ، بیجوں، کھادوں، زرعی ادویات کے استعمال، جڑی بوٹیوں کے خاتمے، بروقت آبپاشی سمیت دیگر معلومات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ اس سسٹم کے تحت کاشتکار اپنے موبائل فون کے ذریعے ماہرین زراعت سے اپنے مسائل کا حل بھی دریافت کررہے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ محکمہ زراعت کے افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے ضلع میں زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کی رجسٹریشن یقینی بنائیں۔