برساتی پانی کی عدم نکاسی ڈی ایچ اے کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری

حالیہ بارش میں مکینوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا، DHA نے اخلاقی اور قانونی ذمے داری بھی پوری نہیں کی، درخواست گزار


کورٹ رپورٹر September 04, 2020
ڈی ایچ اے کے مکین مسائل کے حل کے لیے مظاہرے میں شریک ہیں۔ فوٹو پی پی آئی

سندھ ہائی کورٹ نے ڈی ایچ اے سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے متعلق ڈی ایچ اے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ڈی ایچ اے سے بارش کے پانی کی نکاسی نہ ہونے سے متعلق ڈی ایچ اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ حالیہ بارش میں ڈ ی ایچ اے کے مکینوں کو سخت اذیت اور کرب کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی ایچ اے نے اپنی اخلاقی اور قانونی ذمے داری بھی پوری نہیں کی۔ ڈی ایچ اے میں رہنے والوں کو بھاری مالی نقصان بھی اٹھانا پڑا۔ پانی گھروں میں داخل ہونے سے املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

درخواست گزار کے وکیل نے مزید کہا کہ ڈی ایچ اے میں پانی کی نکاسی اور مربوط نظام قائم کیا جائے۔ نکاسی آب کا جدید نظام بنانے کے لیے ماہرین پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔ ڈی ایچ اے میں فوری طور پر برساتی نالہ بنایا جائے اور تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔

عدالت نے ڈی ایچ اے، کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین کو آیندہ سماعت پر جواب دینے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |