آئی بی اے کورونا سے متاثرہ طالبعلم کو اضافی تعطیلات نہیں ملیں گی
ایڈوائزری جاری، پالیسی کے تحت ہر طالبعلم دوران سمیسٹر 83 فیصد حاضری کا پابند
آئی بی اے کراچی(انسٹی ٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن) کی انتظامیہ نے 15 ستمبر سے شروع ہونے والے متوقع سمیسٹر کے دوران کووڈ 19 سے متاثرہ کسی بھی طالب علم کو اضافی چھٹیوں کی سہولت دینے سے انکار کردیا ہے۔
طلبا کے لیے اس سلسلے میں جاری ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی طالب علم کورونا وبا سے متاثر ہوتا ہے تو اسے تعطیلات کے سلسلے میں قسم کی اضافی چھوٹ نہیں ملے گی۔ کسی بھی کورس میں غیر حاضری کی سہولت پہلے سے رائج پالیسی کے تحت ہی ہوگی اور کسی میڈیکل گراؤنڈ پر اضافی چھوٹ نہیں ہوگی لہٰذا طلبا اس صورتحال میں دوران سیمسٹر اپنی تعطیلات کا استعمال احتیاط سے کریں۔ بتایا جارہا ہے کہ ایسی صورت میں طالب علم کو ممکنہ طور پر سیمسٹر اور اپنا کورس ڈراپ کرنا پڑ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی بی اے کی حاضری کی پالیسی کے تحت ہر طالب علم دوران سیمسٹر 83 فیصد حاضری کا پابند ہے اور مجموعی کلاسز کا 17 فیصد تک چھٹیاں کرسکتا ہے۔ مختلف کورسز میں یہ تعطیلات 4 سے 6 تک بنتی ہیں جبکہ کووڈ کی صورت میں کم از کم 14 روز کی آئسولیشن ضروری ہوتی ہے۔ آئی بی اے کی مذکورہ پالیسی عالمی وبا کے موقع پر سامنے آئی ہے جس پر طلبا نے سوشل میڈیا پر اس پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔
ادھر'' ایکسپریس'' نے اس معاملے پر آئی بی اے کراچی کے پبلک ریلیشن آفیسر حارث صدیقی سے جب اس سلسلے میں رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ آئی بی اے نے یہ پالیسی بناتے وقت جن وجوہات کو ملحوظ خاطر رکھا ہے ان میں سرفہرست یہ ہے کہ طلبا اپنی غیر حاضری کو ایمرجنسی کے لیے بچا کر رکھیں آئی بی اے exception کو قانون نہیں بنا سکتا۔