سنیل شیٹھی کی بیٹی اتھیہ ’’ہیرو‘‘ کے ریمیک میں جلوہ گر ہونگی

اتھیہ سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں ادیتا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کے ساتھ مرکزی کردارمیں جلوہ گرہونگی


Showbiz Desk December 16, 2013
والدین میرے بالی ووڈ میں آنے سے خوش ہیں،رقص کی باقاعدہ تربیت حاصل کررہی ہوں،اتھیہ۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکار سنیل سیٹھی کی بیٹی اتھیہ سیٹھی سلمان خان کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں ادیتا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

اطلاعات کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان سبھائش گھئی کی 1983 کی سپر ہٹ فلم ''ہیرو'' کا ریمیک بنانے جارہے ہیں میں نئے چہروں بالی ووڈ اداکار سنیل سیٹھی کی بیٹی اتھیہ سیٹھی اور اداکار ادیتا پنچولی کے بیٹے سورج پنچولی کو پہلی مرتبہ سینما اسکرین پر متعارف کرائیں گے ۔اپنی فلم کے ریمیک بنائے جانے کے سلسلہ میں کہا ہے کہ میں اس بات پر بہت خوش ہوںکہ سلمان خان اور ان کی ٹیم میری سپر ہٹ فلم کا ریمیک بنانے جارہی ہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس فلم میں اس وقت کے نئے اداکاروں کو چانس دیا تھا اور اب سلمان خان تو بالکل ہی نئی جوڑی کو سینما اسکرین پر متعارف کروا رہے ہیں امید ہے ان کی یہ کوشش کامیاب ہوگی۔ اطلاعات کے مطابق فلم کی ہدایات نکھل اڈوانی دینگے اور اس کی شوٹنگز اگلے برس کے آغاز میں شروع ہو جائیں گی واضح رہے کہ 1983سپر ہٹ فلم کی ہدایات سبھاش گھئی نے دی تھیں جب کہ اس میں جیکی شروف اور میناکشی ششادری نے مرکزی کردار اداکیے تھے اور دونوں اس وقت نئے اداکار تھے جب کہ فلم کی دیگر کاسٹ میں سنجے کمار ، شمی کپور، امریش پور ،مدن پوری ، بندو، بھرت بھوشن ،شکتی کپور اور ارمیلا بھٹ شامل تھے اب اس فلم کے ریمیک جو سلمان بنا نے جارہے ہیں میں بھی نئی جوڑی اتھیہ سیٹھی اور سورج پنچولی مرکزی کردار ادا کریں گے ۔

عطیہ سیٹھی کا کہنا ہے کہ میں اگلے برس یعنی 2014 میں بالی ووڈ کی فلم میں مرکزی کردار میں پرفارمنس دیکر اپنی اداکاری کا باقاعدہ آغاز کروں گی ۔19 سالہ اتھیہ شیٹھی جنہوںنے نیویارک کی فلم اکیڈمی میں فلمسازی اور لبرل آرٹ کی تعلیم حاصل کی ہے گزشتہ برس وطن واپس آئیں ۔ اپنی پہلی فلم میں کام کرنے کے لیے بہت پرجوش ہیں اس کے والد سنیل سیٹھی اسے ایک بہترین فلمساز ادارے کی طرف سے پہلی مرتبہ بالی ووڈ میں بطور ہیروئن متعارف کرانے کے سلسلہ میں بھر پور محنت کررہے ہیں جب کہ اتھیہ خود بھی اپنی ہندی زبان کو درست طریقے سے بولنے کے لیے کلاسزلے رہی ہے۔ اتھیہ شیٹی کا کہنا ہے کہ مجھے بالی ووڈ میں کام کرنے کے سلسلہ میں کسی قسم کے دبائو کا سامنا نہیں ہے اور نہ ہی میرے والدین نے مجھ پر پابندی لگائی ہے ۔ وہ میرے فلموں میں کام کرنے کے فیصلے سے خوش ہیں اور میری مکمل حمایت کرتے ہیں۔

 photo 1_zps9c3d5602.jpg

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں نے نیویارک کے ایک بڑے ادارے سے فلم سازی اور جدید آرٹ کی تعلیم حاصل کی ہے ۔ بالی ووڈ میں ابھی قدم رکھا ہے۔ میری پہلی ہی فلم بہت اچھی ہے امید ہے اس میں میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئے گی ۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے میرے والد کی مکمل سپورٹ حاصل ہے مگر اس کے باوجود میں نہیں چاہتی کے لوگ یہ کہیں کہ مجھے سنیل شیٹی کی بیٹی ہونے کی وجہ سے فلموں میں کام دیا جارہا ہے بلکہ میں اپنی پرفارمنس کی بنیاد پر فلموں میں اپنی دھاک بٹھانا چاہتی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ رقص فلم کا ایک لازمی عنصر اور ہماری ثقافت کا حصہ بھی ہے میں اس پر بھی بہت توجہ دے رہی ہوں اور نامور افراد سے اس کی تربیت حاصل کررہی ہوں ایک سوال کے جواب میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ابھی تو میری پہلی فلم ہی کی شوٹنگز شروع نہیں ہوئیں اور اس فلم کے سیٹ کی زینت بننے یا ریلیز سے قبل میں کسی اور فلم میں کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ مجھے علم ہے کہ بالی ووڈ میں مقابلے کا رحجان بہت زیادہ ہے۔ یہاں وہی اداکارہ کامیاب ہوتی ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ فلموں میں کاسٹ کیا جاتا ہے جس کی پرفارمنس کو لوگ پسند کریں۔ فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ اتھیہ شیٹی ایک اداکار کی بیٹی ہونے کی وجہ سے بالی ووڈ میں قدم رکھنا ایک قدرتی امر ہے تاہم اگر اس نے اپنی کارکردگی اور پرفارمنس کو بہتر طریقہ سے پیش کیا تو کوئی وجہ نہیں کہ یہ موجودہ دور کی دوسری اداکارائوں کی طرح سینما اسکرین پر اپنا رنگ جمانے میں کامیاب نہ ہوسکے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |