اسلام آباد ایئر پورٹ پر امریکی شہری کے سامان سے 8 گولیاں برآمد

اے ایس ایف نے امریکی شہری کو حراست میں لے لیا


ویب ڈیسک September 04, 2020
پر اے ایس ایف نے امریکی شہری کو حراست میں لے لیا۔

امریکی شہری کے سامان سے 8 گولیاں برآمد ہونے کے بعد اے ایس ایف نے حراست میں لے لیا۔

اسلام آباد ایئر پورٹ کی بیرون ملک جانے والے پرواز میں امریکی شہری کے سامان سے نائن ایم ایم کی 8 گولیاں اورمیگزین برآمد ہوا جس پر اے ایس ایف نے امریکی شہری کو حراست میں لے لیا۔

اے ایس ایف کے مطابق بین الاقوامی لاونج میں چیکنگ کے دوران مسافر کے سامان سے گولیاں برآمد ہوئیں، مسافر نجی ایئرلائن کے زریعے براستہ ابوظہبی امریکا جا رہا تھا، مسافر کو مزید تفتیش کیلئے اے ایس ایف کنٹرول روم منتقل کر دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں