پاکستان میں پلے بیک گلوکاری ختم ہوگئی ہے شفق علی

موجودہ دور میں بنائی جانیوالی فلموں کی شاعری اور موسیقی معیاری نہیں،ایکسپریس سے گفتگو


Cultural Reporter December 16, 2013
موجودہ دور میں بنائی جانیوالی فلموں کی شاعری اور موسیقی معیاری نہیں ہے، گفتگو۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ شفق علی نے کہا ہے کہ پاکستان میں پلے بیک سنگنگ ختم ہوکر رہ گئی ہے،ملکی حالات کے ڈر سے کوئی بھی البم نکالنے کو تیار نہیں ہورہا ۔

وہ گذشتہ روز ایکسپریس سے گفتگو کر رہی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے بحران کی وجہ سے گنتی کی فلمیں بن رہی ہیں جس سے فلمی میوزک مارکیٹ میں نہیں آرہا ۔ جو ایک دو فلمیں بن رہی ہیں ان کی شاعری اور موسیقی اس معیار کی ہی نہیں کہ جسے عوام سنیں ۔ ان حالات کو دیکھتے ہوئے بہت سے معروف پلے بیک گلوکار پس پردہ چلے گئے اور نیا ٹیلنٹ سامنے نہں آرہا ۔

 photo 4_zps2db647ca.jpg

شفق علی نے کہا کہ فلم ''عشق بے پرواہ'' میں بھارتی گلوکار سکھویندر کے ساتھ دو گانا کے علاوہ دوسرے گیت گائے جو پسند بھی کیے گئے۔ انھوں نے کہا کہ ان دنوں ایک نئی فلم بن رہی ہے جس میں میری آواز میں دو سے تین گانے ریکارڈ کیے جائینگے۔ شفق علی نے مزید بتایا کہ 18دسمبر کو امریکا اور دبئی کے ایک ماہ کے ٹور پر جارہی ہوں جس میں مختلف ریاستوں میں شوز کرونگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں