یارکشائر کاؤنٹی نسلی تعصب کا شکارعظیم رفیق کے الزامات تحقیقات کرے گی

عظیم رفیق کے الزامات بورڈ اور کھلاڑیوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں، چیئرمین یارکشائر کاؤنٹی


Abbas Raza September 04, 2020
عظیم رفیق کے الزامات بورڈ اور کھلاڑیوں کے لیے تشویش کا باعث ہیں، چیئرمین یارکشائر کاؤنٹی

یارکشائر کاؤنٹی نسلی تعصب کا شکار عظیم رفیق کے الزامات تحقیقات کرے گی۔

دو روز قبل انگلینڈ کے سابق انڈر 19 کرکٹر عظیم رفیق نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں ساتھی کھلاڑیوں خاص طور پر ایک کپتان کی جانب سے ہدف بنایا گیا، نومولود بیٹے کی موت پر کلب انتظامیہ نے سردمہری دکھائی، مشکل وقت میں ہمدردانہ سلوک کا دعوی کرنے کے باوجود کنٹریکٹ ہی ختم کر دیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ گوروں کے تعصب بھرے سیاہ چہروں سے نقاب اُٹھ گیا

یارکشائر کاؤنٹی کے چیئرمین روجر ہٹن کا کہنا ہے کہ عظیم رفیق کی جانب سے سنگین الزامات بورڈ سے لے کر کھلاڑیوں تک سب کے لیے تشویش کا باعث ہیں، ہم اس معاملے کو بہت سنجیدہ لے رہے ہیں، نہ صرف کہ اس سارے معاملے کی تحقیقات بلکہ کاؤنٹی کی پالیسیز اور کلچر پر بھی نظر ثانی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔