وزیراعظم نےعاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا

عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے پیش کردہ ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہوں، وزیراعظم


ویب ڈیسک September 04, 2020
عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے پیش کردہ ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہوں، وزیراعظم

WASHINGTON: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا جو عمران خان نے قبول کرنے سے انکار کردیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی اطلاعات مستعفی ہونے کا فیصلہ

وزیراعظم عمران خان نے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے اس سے مطمئن ہوں۔



واضح رہے چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور معاون خصوصی اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے ایک عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |