52 فٹ کی بلندی سے اْلٹا لٹک کر چھلانگ لگانے کا مظاہرہ

ان مہم جوؤں نے رسی کا استعمال کیے بغیربلندی سے کودنے کا مظاہرہ کیا۔


Net News December 16, 2013
ان مہم جوؤں نے رسی کا استعمال کیے بغیربلندی سے کودنے کا مظاہرہ کیا۔ فوٹو: فائل

دنیا میں ایسے نو جوانوں کی کمی نہیں جو اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر خطرات سے کھیلتے نظر آتے ہیں۔

ان مہم جوؤں کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہیں ہو گا جنہوں نے رسی کا استعمال کیے بغیربلندی سے کودنے کا مظاہرہ کیا۔ ایسٹونیامیں جاری اس انوکھے کھیل کے دوران یہ نڈر نوجوان کرین سے بندھے جنگلے پر پہنچ کر 52 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا تے نظر آئے اور صرف یہی نہیں بلکہ ڈینیل موئیزل نامی مہم جو نے تورسی کا استعمال کیے بغیرپاؤں کی مدد سے اْلٹا لٹک کر نیچے موجود ائیر ٹائٹ جمپنگ بورڈ پرچھلانگ لگائی اور دیکھنے والوں کوحیران کر دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں