وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ

رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی، وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا


ویب ڈیسک September 04, 2020
رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی، وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا (فوٹو: فائل)

حکومت نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزارت تعلیم کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جب کہ رواں سال موسم سرما کی تعطیلات بھی نہیں ہوں گی، اس حوالے سے وزارت تعلیم نے وفاقی نظامت تعلیمات کومراسلہ جاری کردیا ہے۔

وزارت تعلیم نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہفتے کے روز اسپیشل کلاسز لگائی جائیں اور استاتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور طلبہ کو ہفتے والے دن اسپیشل تیاری کروائیں، کورونا وباء کے دوران ہونے والے تعلیمی نقصان کا ازالہ کیا جائے۔

وزارت تعلیم کے مطابق آئندہ سال وفاقی تعلیمی بورڈ کے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 15 روز تاخیر سے لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تمام اداروں کے سربراہان تعلیمی کلینڈر کے مطابق اپنے فریم ورک کی تیاری کریں، 15 ستمبر سے اسکول کھولنے کا حتمی فیصلہ 7ستمبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں