5 ستمبر تا 10 دسمبر ٹارگٹڈ آپریشن میں 10 ہزار ملزمان گرفتار کرلیے گئے

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف 6 ہزار 687 ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں


Staff Reporter December 16, 2013
مختلف علاقوں میں ہونیوالے 313 مقابلوں میں 76مجرم مارے گئے، پولیس رپورٹ۔ فوٹو : فائل

کراچی آپریشن کے دوران شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف6ہزار 6 سو 87 ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں اور اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونیوالے313 پولیس مقابلوں کے نتیجے میں 76 ملزمان مارے گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے رواں سال5 ستمبر سے شہر میں موجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شروع کیے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن سے متعلق اپنی کار کردگی رپورٹ جاری کردی ہے ،5 ستمبر سے 10 دسمبر تک کیے جانے والے ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیوں پر مشتمل اپنی کار کردگی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف 6 ہزار 6 سو 87ٹارگٹڈ آپریشن اور چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں ہیں اور اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے1313 پولیس مقابلوںکے نتیجے میں76 ملزمان مارے گئے جبکہ 42 3اشتہاریوں اور 3 ہزار3 سو 12مفرور ملزمان سمیت مجموعی طور پر 10ہزار 687 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

 photo 4_zpsd1ffa8cb.jpg

کراچی پولیس کے میڈیا سیل کے مطابق گرفتارکیے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 3لائٹ مشین گنز، 72اے کے47 اورسب مشن گنز ،2 ہزار 4 سو 75 پستول و ریوالورز ،42 رائفلیں ،86 شاٹ گنز اور رپیٹرز،116 دستی بم اور چھوٹے ہینڈ کریکر برآمد کیے گئے ہیں،کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس دورانیے میں ٹارگٹ کلنگ کے 241 اور اغوا برائے تاوان کے24 واقعات رونما ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں