دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر پائپ لائن پھٹ گئی کراچی کو پانی کی فراہمی معطل

کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کے بریک ڈائون کے باعث 172 انچ قطر کی پائپ لائن میں دھماکا، قریبی علاقہ زیر آب


Nama Nigar December 16, 2013
کے ای ایس سی کی جانب سے بجلی کے بریک ڈائون کے باعث 172 انچ قطر کی پائپ لائن میں دھماکا، قریبی علاقہ زیر آب۔ فوٹو: فائل

دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر 72 انچ قطر کی پائپ لائن دھماکے سے پھٹ گئی۔

کراچی کو پانی کی سپلائی معطل۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دھابے جی پمپنگ اسٹیشن پر کے ای ایس سی کے جانب سے بجلی کے بڑے بریک ڈائون کے باعث کراچی شہر کو یومیہ 100 ملین گیلن پانی سپلائی کرنے والی 72 انچ قطر کی پائپ لائن نمبر 5 پانی کے بیک پریشر کے باعث زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کے باعث لاکھوں گیلن پانی ضائع جبکہ آس پاس کا بڑا علاقہ زیر آب آگیا۔

 photo 2_zps1b99cd7f.jpg

اطلاع ملنے پرواٹر بورڈ گھارو ڈویژن کے ایگزیکٹیو انجینئر لعل محمد سموں نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ لائن کا وال بند کر وا دیا۔ واٹر بورڈ انتظامیہ کے مطابق لائن کی مرمت کا کام آج مکمل کرکے شہر کو پانی کی فراہمی بحال کر دی جائیگی۔ دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی اچانک بریک ڈائون کے باعث واٹر بورڈکی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچنا معمول بن گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں