کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے وزیراطلاعات

سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، سینیٹر شبلی فراز


ویب ڈیسک September 05, 2020
سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، سینیٹر شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‏کراچی پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے، اس کے مسائل ہمارے مسائل ہیں، عمران خان کراچی کی رونقیں اور بطور صنعتی شہر حقیقی شناخت بحال کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے 12 سالہ طویل اقتدار میں شہر قائد کو تباہ حال کیا، کراچی کے عوام کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |