سنتھیا رچی نے وزارت داخلہ کا ویزہ میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا

وزارت داخلہ نے حکم جاری کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، امریکی خاتون  


ویب ڈیسک September 05, 2020
وزارت داخلہ نے حکم جاری کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، امریکی خاتون  

QUETTA: امریکی خاتون سنتھیا رچی نے وزارت داخلہ کا ویزہ میں توسیع نہ دینے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا۔

امریکی خاتون سنتھیا رچی نے اپنے وکیل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ویزہ توسیع نہ دینے سے عالمی سطح پر تاثر جائے گا وزارت داخلہ جان بوجھ کر کیس کی پیروی سے روک رہا ہے۔ درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے فریق بنایا گیا ہے۔

سنتھیا رچی نے عدالت سے استدعا کی کہ ویزہ توسیع مسترد کرنے کے دو ستمبر کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے اور وزارت داخلہ کو ورک ویزہ میں توسیع کا حکم دیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ سینتھیا رچی کی ورک ویزا کی درخواست پر بزنس ویزا جاری کرنے کا انکشاف

سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ ویزہ سے متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کے باوجود وزارت داخلہ نے توسیع مسترد کی، وزارت داخلہ نے نہ سنا نہ اپنے حکم میں وجوہات کا ذکر کیا، میرے خلاف حکم جاری کرنے سے قبل مجھے سنا جانا میرا قانونی حق ہے، سپانسر کی تبدیلی کی وجہ ورک/بزنس ویزہ کے لئے ایک اور درخواست دی۔

امریکی خاتون نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے میری نئی درخواست پر کوئی فیصلہ نہ ہوا، وزارت داخلہ نے ہائی کورٹ کے سامنے کہا نہ ریاست مخالف نہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں، میں نے بھی پاکستان میں کیس کئے ہوئے ہیں میرے خلاف بھی کیس چل رہے ہیں، وزارت داخلہ نے حکم جاری کرتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |