پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں ڈیوڈ وارنر

تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کھیلنے میں بہت اچھا محسوس ہوا، آسٹریلوی اوپنر


Abbas Raza September 05, 2020
تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کھیلنے میں بہت اچھا محسوس ہوا، آسٹریلوی اوپنر

آسٹریلیا کے اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کا کہنا ہے کہ کیریئر میں پہلی بار انگلینڈ میں کھیلتے ہوئے گالیاں سننے کو نہیں ملیں۔

میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی اوپنر نے کہا کہ پہلی بار ایسا ہوا کہ میدان میں جاؤ، کھیلو اور واپس آ جاؤ، کوئی گالی نہیں، طنزیہ فقرے نہیں، تماشائیوں کی عدم موجودگی میں یہ ایک ایسی سیریز ہے جس میں ہوم میچز جیسا فائدہ حاصل ہے، اس ماحول میں بڑا اچھا محسوس ہوا۔

یاد رہے کہ 2013 کی ایشز سیریز کے دوران برمنگھم کے ایک بار میں جوئے روٹ کو مکا مارنے کے بعد سے ڈیوڈ وارنر کے خلاف انگلینڈ کے تماشائیوں کا رویہ رہا ہے، اوپنر پر بال ٹیمپرنگ کیس میں ایک سال کی پابندی لگی تو کم بیک پر بھی ان کو تلخ الفاظ سننے کو ملتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |