مریم نواز کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہو سکا شاہد خاقان عباسی

عاصم باجوہ کے استعفے کا معاملہ پی ٹی آئی کا معاملہ ہے، صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو


ویب ڈیسک September 05, 2020
پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ نواز شریف کو اپنی صحت پر توجہ دینا چاہیے(فوٹو، فائل)

سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پارٹی کے مشاورتی اجلاس میں مریم نواز کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پارٹی نے متفقہ طورپر فیصلہ کرلیاہے کہ نوازشریف اپنی صحت پر توجہ دیں ۔ نوازشریف اپنا علاج مکمل کروا کر واپس آئیں۔ دو دن ہوگئے نوازشریف کی صحت پر پارٹی نے مشاورت کی۔

یہ خبر بھی پڑھیے: نواز شریف علاج مکمل کروا کر ہی پاکستان واپس آئیں گے، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ عاصم باجوہ کے استعفے کا معاملہ پی ٹی آئی کا معاملہ ہے۔ عاصم باجوہ بھی ہماری طرح ہیں وہ بھی نیب سے مستفید ہو سکتے ہیں۔ اس ملک میں انصاف کے تقاضے نہیں ہیں۔ عاصم باجوہ صاحب پر نیب کا اطلاق ہوتاہے۔ عاصم باجوہ نیب سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |