بین الاقوامی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی

دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000روپے کم رہی ہے

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر کمی واقع ہوئی ہے(فوٹو، فائل)

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کم ہونے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی اس میں معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس 24 قیراط سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 1933ڈالر کی سطح پرپہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی ہفتے کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 300روپے اور 258روپے کی کمی واقع ہوئی


کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد اسلام آباد راولپنڈی پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 115600روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 99108روپے ہوگئی۔

بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہناہے کہ دبئی گولڈ مارکیٹ کے مقابلے میں پاکستانی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ سونے کی قیمت 5000روپے کم رہی ہے۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 30روپے کی کمی سے 1350روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 25روپے72پیسے کی کمی سے 1157روپے 40پیسےہوگئی۔
Load Next Story