کراچی سے القاعدہ برصغیر کا اہم کارندہ گرفتار

ملزم کراچی میں دہشت گردی کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کررہا تھا، پولیس


Staff Reporter September 05, 2020
ملزم کراچی میں دہشت گردی کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کررہا تھا، پولیس ۔ فوٹو: فائل

پولیس نے گڈاپ سے القاعدہ برصغیر کراچی کے کارندے کو گرفتار کرلیا جو شہر قائد میں دہشت گردی کی بڑی واردات کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گڈاپ سٹی پولیس نے کارروائی میں القاعدہ برصغیر کے اہم کارندے سعید اللہ عرف چھوٹی دنیا کو گرفتار کیا ہے، ملزم افغانستان سے تربیت حاصل کرچکا ہے اور وہ کسی بھی نوعیت کا بم بنانے کا ماہر ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 4 کلو بارودی مواد، 5 ڈیٹونیٹرز، ڈیٹونیٹرز کی تاریں اور 2 پستول برآمد ہوئے ہیں، ملزم کراچی میں کسی بڑی دہشت گردی کی واردات کی منصوبہ بندی کررہا تھا تاہم پولیس کی بروقت کارروائی سے شہر کسی بڑے سانحے سے بچ گیا۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیاں کی جارہی ہیں اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں