کراچی پیکیج میں شامل 800 ارب کے منصوبے ہمارے ہیں سندھ حکومت کا دعویٰ
وزیراعظم نے کراچی پیکیج کے نام پر سندھ حکومت کے منصوبوں کا اعلان کیا اور صرف 300 ارب کراچی کو دیے، ذرائع سندھ حکومت
سندھ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کراچی پیکیج کے نام پر سندھ حکومت کے منصوبوں کا اعلان کیا، 11 سو میں سے 800 ارب کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں۔
سندھ حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے 1100 ارب روپوں کے منصوبوں پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے، وزیراعظم نے 1100 ارب روپوں کے منصوبوں کا اعلان کیا جن میں سے 800 ارب روپے کے منصوبے سندھ حکومت کے ہیں جن پر کام کا آغاز کیا جارہا ہے اور بعض پر کام جاری ہے۔ سندھ حکومت کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے 1100 ارب روپوں کے نام پر صرف 300 ارب روپے کراچی کو دئیے ہیں جو مرحلہ وار خرچ ہوں گے۔
یہ پڑھیں : وزیراعظم کا کراچی کے لیے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان
یہ بھی پڑھیں : وزیراعظم کے کراچی پیکج میں شہر کے صنعتی علاقے نظر انداز