اکشے کمار نے ’’پب جی‘‘ جیسا گیم ’’فاؤ جی‘‘ بنانے کا اعلان کردیا
گیم بھارتی وزیر اعظم کے پروگرام کے تعاون سے بنایا جارہا ہے، بالی ووڈ اداکار
بالی ووڈ ادکار اکشے کمار نے بھارت میں معروف ''پب جی'' کی طرز پر ''فاؤجی''ویڈیو گیم متعارف کروانے کا اعلان کردیا۔
خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کے ''آتما نربھر بھارت'' (خود انحصار بھارت) پروگرام کے تحت یہ گیم بنایا جارہا ہے۔اکشے کمار نے جمعے کو اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ وزیر اعظم مودی کے تعاون سے ایک ایکشن گیم بنایا جارہا ہے، جس کا نام فیئرلیس اینڈ یونائیٹڈ گارڈز فاؤ جی ہوگا۔
فلم اسٹار نے اعلان کیا کہ گیم سے ہونے والی آمدن کا 20 فیصد بھارتی فوجیوں کے لیے قائم کردہ بھارت کے ویر ٹرسٹ کو دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ چین سے کشیدگی بعد بھارت نے پب جی موبائل سمیت 117 دیگر موبائل ایپلی کیشنز پر پابندی عائد کردی تھی۔