کورونا وبا کی روک تھام میں طبی عملے کی خدمات پردستاویزی فلم’’سرفروش‘‘ جاری

ایوان وزیر اعظم سے جاری کردی دستاویزی فلم میں ڈاکٹر ، طبی عملے اور ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 06, 2020
دستاویزی فلم میں کورونا وائرس کی روک تھام میں خدمات انجام دینے والے طبی عملے کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ (فوٹو، ٹوئٹر)

ایوانِ وزیر اعظم کی جانب سے کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں ہراول دستے کا کردار ادا کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی روک تھام کے دوران صف اول میں خدمات انجام دینے والےڈاکٹروں، طبی عملے اور ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ''سروفروش کے عنوان سے دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے۔

'سرفروش' کے عنوان سے جاری ہونے والی 11 منٹ طوالت کی دستاویزی فلم میں وبا کے ابتدائی اور عروج کے دنوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں، طبی عملے کے افراد اور انتظامی اہل کاروں نے اپنے تجربات بتائے ہیں۔ اس کے علاوہ وبا کے دوران دن رات خدمات انجام دینے والوں باہمت طبی عملے کی دل کو چھونے والی کہانیاں بھی اس میں شامل ہیں۔



دستاویزی فلم میں خدمات کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے ڈاکٹر اور طبی عملے اور ان کے اہل خانہ کو بھی زبر دست خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں وبا کے انسدادی اقدامات کرنے والی ٹیم کے سربراہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان خان ، سرجن جنرل پاک فوج نگار جوہر، سابق معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کی گفتگو بھی شامل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں