انڈونیشیا میں فیس ماسک نہ پہننے والوں کو تابوت میں لیٹنے کی سزا

پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے شہریوں کو جرمانے اور سزا میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوتا ہے


ویب ڈیسک September 06, 2020
فیس ماسک کی پابندی نہ کرنے والے کو ایک منٹ تک تابوت میں لٹایا جاتا ہے۔(ٖفوٹو، اے ایف پی)

ISLAMABAD: انڈونیشیا کے دارالحکومت میں کورونا وبا کی روک تھام کے لیے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو موت کی ہولناکی کا مزہ چکھانے کے لیے تابوت میں لیٹنے کی انوکھی سزا دی جارہی ہے۔

مقامی اخبار کے مطابق جکارتہ میں جو شہری بغیر فیس ماسک کے پکڑا جائے تو اسے جرمانہ ادا کرنے اور تابوت میں لیٹنے میں سے کسی ایک سزا کا انتخاب کرنے کا کا کہا جاتا ہے۔ سزا کا آغاز 3 ستمبر کو کیا گیا تھا اور اسی روز متعدد افراد نے فیس ماسک نہ پہننے پر 1 منٹ تک تابوت میں لیٹنے کی سزا کا انتخاب کیا۔

اخبار کے مطابق خلاف ورزی کرنے والے کو ایسے تابوت میں لٹایا جاتا ہے جسے اوپر سے کھلا رکھا جاتا ہے۔ اس سزا کو تجویز کرنے کا مقصد یہ ہے کہ وبا میں لاپروائی کرنے والوں کو شاید اسی طرح موت کی قربت کا احساس ہوجائے۔

واضح رہے کہ اس وقت دنیا کے مختلف خطوں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے مختلف صورت حال پائی جاتی ہے۔ اگرچہ براعظم ایشیا میں اس کے پھیلاؤ کی رفتار کم ہوگئ ہے تاہم گزشتہ دنوں ایشیا میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 1 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |