استصواب رائے تک کشمیر سلامتی کونسل ایجنڈے پر رہیگاپاکستان
بھارت نے قراردادوں پر کبھی عمل کیانہ کشمیریوں کوانکا جائز حق دیا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر تنازعہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے میں سب سے دیرینہ تنازع ہے۔
ایک ٹویٹس میں دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بھارت نے متنازعہ علاقے کے حوالے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر کبھی بھی عمل درآمد نہیں کیا۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں میں شامل کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے جائز حق سے مسلسل انکار کرتا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر اس وقت تک قائم رہے گا جب تک کشمیریوں کو اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایک آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے ان کو موروثی حق خود ارادیت نہیں مل جاتا۔