وزیر اعظم نے بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج کی سہولتوں کے فقدان کا نوٹس لے لیا

خصوصی بچوں کو اسپتالوں میں خصوصی توجہ دی جائے، عمران خان


Staff Reporter September 06, 2020
خصوصی بچوں کو اسپتالوں میں خصوصی توجہ دی جائے، عمران خان۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم عمران خان کے کراچی میں بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس لیا ہے۔

وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا کی وساطت سے غذائی کمی کے شکار بچوں اور ان کے والدین کے وفد کی وزیر اعظم سے ملاقات کی، والدین نے بچوں کے حوالے سے درپیش علاج کی سہولیات کے فقدان کے بارے وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ اس ضمن میں فیصل واوڈا کے 165 بچوں کی کفالت لینے پر والدین نے شکریہ ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں بچوں کی غذائی ضروریات کی کمی اور علاج معالجے کی سہولیات کے فقدان کے حوالے سے نوٹس لیا اور ہدایت کی کہ ان خصوصی بچوں کو اسپتالوں میں خصوصی توجہ دی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں