افغان صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں 10 طالبان ہلاک

افغان وزارت دفاع کی جانب سے جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق تفصیلات نہیں بتائی گئیں


ویب ڈیسک September 06, 2020
جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کی 4 موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کردیا، افغان وزارت دفاع ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: افغانستان کے صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک ہوگئے۔ افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی قندھار میں ضلع شاہ ولی کوٹ میں طالبان کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں طالبان کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

افغان وزارت دفاع کے مطابق جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز نے طالبان کی 4 موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کردیا تاہم طالبان کے حملے میں کسی سیکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی جب کہ طالبان کی جانب سے بھی ابھی تک حملے سے متعلق تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں