ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 484 نئے کیسز رپورٹ

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25ہزار 384 ٹیسٹ کیے گئے


September 06, 2020
نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25ہزار 384 ٹیسٹ کیے گئے

گذشتہ 24 گھنٹوں میں 484 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 509 تک جا پہنچی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز 6 ہزار 269 رہ گئے، ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 85 ہزار 898 ہو گئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 اموات ہوئیں۔

ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6342 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار 483 ہو گئ دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 97 ہزار 166 رپورٹ،کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 36 ہزار 591 ، بلوچستان میں تعداد 13229 ہو گئی۔ اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15734, آزاد جموں و کشمیر 2327, گلگت میں 2979 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25ہزار 384 ٹیسٹ کیے گئے۔ ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 57 ہزار 709 ٹیسٹ ہو چکے،‏ملک بھرکےاسپتالوں میں 85 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1912 ہے،ملک بھر میں 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کےلیے سہولیات ہیں۔ اس وقت 1 ہزار 25 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں