وزیراعلیٰ سندھ نے خصوصی اجلاس طلب کرلیا

اجلاس میں تمام صوبائی سیکریٹریز کو بھی بلایا گیا ہے


Staff Reporter September 07, 2012
اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں ، صوبے میں جاری صورت حال اور دیگر امور کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔ فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ سندھ نے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کیلیے خصوصی اجلاس جمعہ (آج ) کی صبح ساڑھے گیارہ بجے نیو سندھ سیکریٹریٹ کی ساتویں منزل کے کمیٹی روم میں طلب کرلیا۔

جس میں تمام صوبائی وزرا اور صوبائی مشیران جن کو صوبائی وزیر کے برابر کا درجہ دیا گیا ہے کو مدعو کیا گیا ہے، اجلاس میں تمام صوبائی سیکریٹریز کو بھی بلایا گیا ہے،یاد رہے کہ تمام صوبائی وزرا ، مشیران کو صرف کابینہ کے اجلاس میں ہی طلب کیا جاتا ہے، اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں ، صوبے میں جاری صورت حال اور دیگر امور کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائیگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |