برطانیہ میں چاقو بردار شخص کے حملے میں ایک ہلاک 7 زخمی

واقعہ دہشت گردی نہیں لگتا، گینگز کی آپسی جھگڑا ہوسکتا ہے، پولیس


ویب ڈیسک September 06, 2020
پولیس نے جائے وقوعہ کا گھیراؤ کرکے شواہد جمع کرلیے، فوٹو : ٹویٹر

KARACHI: برطانیہ میں نامعلوم حملہ آور تیز دھار چاقو سے پے در پے وار کر کے ایک شخص کو ہلاک اور 7 کو زخمی کرکے فرار ہوگیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پولیس کو ایک ایسے حملہ آور کی تلاش ہے جس نے علی الصبح چاقو کے وار کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 7 کو زخمی کردیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے کسی خاص کمیونیٹی کو نشانہ بنانے کے شواہد نہیں ملے ہیں اور نہ ہی یہ دہشت گردی کا واقعہ لگتا ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں سے لگتا ہے کہ واردات گینگز کے درمیان چپقلش کا نتیجہ بھی ہوسکتی ہے۔

پولیس کو تاحال ملزم کی شناخت کے حوالے سے کوئی سراغ نہیں ملا ہے، ملزم نے 4 الگ الگ مقامات پر لوگوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس آلہ قتل بھی برآمد نہیں کراسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں