پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں 1990 لیٹر دودھ تلف اور 15 فوڈ پوائنٹس سیل

کارروائی کے دوران 11 فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے


Express News September 06, 2020
کارروائی کے دوران 11 فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے ۔ فوٹو : فائل

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور ڈویژن میں کارروائیاں کرتے ہوئے 1990 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف جب کہ صفائی کے ناقص انتظامات 15 فوڈ پوائنٹس کو سیل کردیا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی لاہور ڈویژن میں صحت دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق 220 گاڑیوں میں موجود 2 لاکھ 28 ہزار 50 لیٹر دودھ چیک کیا گیا جس میں سے 1990 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ تلف کردیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات اور حشرات کی بھرمار پر 26 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کے دوران 15 کو سیل کردیا گیا اور 11 کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |