یورپی یونین کا کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف

اسمارٹ لاک ڈاؤن ، ٹیسٹنگ اور کورونا کیسز کا سراغ لگانے کی حکمت عملی کے مثبت نتائج نکلے، سفیر یورپی یونین


ویب ڈیسک September 06, 2020
یورپی یونین کی سفیر نے پس ماندہ طبقات کے مسائل کا ازالہ کرنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی(فوٹو، اے پی پی)

یورپی یونین نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔

سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہوئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونے والی اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کے لیے اسمارٹ لاک ڈاؤن ، ٹیسٹنگ اور کورونا کیسز کا سراغ لگانے کے لیے اختیار کی گئی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہوئے۔

یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل اور آبادی کےپس ماندہ طبقات کی مشکلات کے ازالے کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں