نواز شریف کو بھارت دوستی کا مینڈیٹ نہیں ملا منور حسن

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، عبدالقادر ملا نے نظریہ پاکستان کی لاج رکھ لی


INP December 16, 2013
حکومت شیخ مجیب اور بھٹوکے مابین معاہدے پر عمل کرائے بصورت دیگر عالمی عدالت جائے۔ فوٹو: فائل

جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دیا جائے تا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں۔

وزیراعظم نواز شریف کو پاکستانی قوم نے بھارت کے ساتھ دوستی کا مینڈیٹ نہیں دیا، عبدالقادر ملا نے شہادت پا کر نظریہ پاکستان کی لاج رکھ لی، حکومت شیخ مجیب اور بھٹو میں طے پانے والے معاہدے پر عملدرآمد کرائے، بنگلہ دیش حکومت نہ مانے تو اس مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں اٹھایا جائے۔ منور حسن نے یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرف نے کشمیر پر متفقہ موقف تبدیل کر کے بہت ظلم کیا، اس جرم کی پاداش میں وہ عبرت کا نشان بن چکا ہے، باقی بھی ہوش کے ناخن لیں۔

 photo 5_zps0b3b57c0.jpg

انھوں نے کہا کہ بھارت کے کہنے پر 42سال بعد بنگلہ دیش کو غداری کے مقدمے یاد آئے ہیں۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی نے کہا کہ عبدالقادر ملا کا فیصلہ دہلی میں لکھا گیا اور بنگلہ دیش میں نافذ کیا گیا، ہم اس کا بدلہ کشمیر کی آزادی کی صورت میں لیں گے،حکمراں نظریاتی غداری نہ کریں، کشمیری عوام تکمیل پاکستان کی جدوجہد کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں