بنگلہ دیش عبدالقادر ملا کی پھانسی کیخلاف ہڑتال ہلاکتوں میں اضافہ

جماعت اسلامی کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، حکومتی دفاتر اور املاک نذرآتش


AFP/Net News December 16, 2013
جماعت اسلامی کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں، حکومتی دفاتر اور املاک نذرآتش۔

بنگلہ دیش میں جماعتِ اسلامی کے رہنما عبدالقادر ملا کی پھانسی کے خلاف ہنگاموں میں شدت آگئی، گزشتہ روز ہڑتال کے موقع پر پرتشدد واقعات میں مزید13 افراد ہلاک ہوگئے۔

پٹگرام کے علاقے میں جماعت کے کارکنوں اور سیکیورٹی فورسز کے مابین جھڑپوں میںجماعت اسلامی طلبا ونگ کے مقامی سربراہ سمیت4افراد مارے گئے، پولیس کے مطابق مظاہرین نے حکومت کے حامی افراد کے20 گھروں کو آگ لگا دی جس کے بعد ان پر فائرنگ کی گئی، بی بی سی کے مطابق اس دوران حکمران جماعت عوامی لیگ کا ایک کارکن بھی مارا گیا۔

 photo 7_zpsd64b2c26.jpg

لکشمی پور میں حکمراں جماعت کا کارکن مارا گیا، ایک اور واقعے میں تصادم کے دوران ٹیکسی ڈرائیور مارا گیا جبکہ رات گئے7ہلاکتیں رام گنج، نارائن گنج اور کمپنی گنج میں ہوئیں، کمپنی گنج میں مظاہرین نے حکومتی دفاتر کو نذرآتش کر دیا۔ 4روز سے جاری جھڑپوں میں اب تک 25افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں، دوسری جانب وزیر اعظم شیخ حسینہ نے دھمکی دی ہے کہ مظاہرین کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے، ایک ریلی سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ یہ صورت حال مزید برداشت نہیں کی جائے گی۔ ہم جانتے ہیں کہ اس تشدد کا کس طرح جواب دینا ہے اور کس طرح ہم انھیں کنٹرول کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں