گلگت بلتستان میں برفباری جنوبی پنجاب میں دھند کا راج

پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج دھند، بیشترعلاقوں میں موسم سرد،خشک رہے گا


Monitoring Desk/News Agencies December 16, 2013
پنجاب کے میدانی علاقوں میں آج دھند، بیشترعلاقوں میں موسم سرد،خشک رہے گا. فوٹو :فائل

گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں3 روز سے مسلسل برف باری سے رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں جبکہ سردیوں میں اضافے سے لکڑی کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں جس کے باعث لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان میں دیامر کے بالائی پہاڑبابو سرٹاپ، بٹوگا ٹاپ اور نیاٹ ویلی میں تیسرے روز بھی برفباری جاری رہی۔ ادھرجنوبی پنجاب کے کئی علاقوں کودھندنے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق کسوال سے خانیوال ،لودھراں تک شدیددھند ہے اورحد نگاہ صفر ہے، جہانیاںاور گرد ونواح میں بھی دھندچھائی ہوئی ہے۔

 photo 8_zps3c0186ea.jpg

ترجمان نے بتایاکہ جی ٹی روڈ کے اکثر مقامات پر حد نگاہ صفر ہے جبکہ موٹر وے پرلاہور،شیخوپورہ سیکشن صبح 5 بجے سے8بجے تک دھندکی لپیٹ میںہوگا۔ دریںاثنا پنجاب کے میدانی علاقوں ملتان، گوجرانوالہ ، فیصل آباد اور لاہور میں صبح کے وقت دھندچھائے رہنے کاامکان ہے، محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ بارش ہونے تک شدیددھند کاسلسلہ جاری رہے گا،آئندہ 24 گھنٹوںکے دوران بیشترعلاقوںمیںسرد اورخشک موسم کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں