غیر مناسب امریکی اقدامات کے باوجود جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے ایرانی وزیرخارجہ

امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کی معاونت کرنیوالی کمپنیوں پر پابندی سے جنیوا معاہدے کو ٹھیس پہنچی، جواد ظریف


AFP December 16, 2013
امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کی معاونت کرنیوالے لوگوں اور کمپنیوں پر پابندی سے جنیوا معاہدے کو ٹھیس پہنچی، جواد ظریف. فوٹو؛ فائل

GILGIT: ایرانی وزیرخارجہ محمدجاوید ظریف نے کہاہے کہ امریکاکی طرف سے نامناسب اقدام کے باوجودجوہری پروگرام پرعالمی طاقتوںسے بات چیت جاری رکھیں گے۔

ایک سوشل ویب سائٹ پراپنا بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہجواد ظریف کاکہنا تھاکہ پچھلے دنوںامریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کی معاونت کرنے والے لوگوںاور کمپنیوںپر پابندی سے جنیوا معاہدے کوٹھیس پہنچی ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے ان تمام غیرمناسب اور غیرتعمیری اقدام کے باوجود ایران کی جانب سے دنیاکے لیے اچھا پیغام دیا جائے گا اور ہم ایٹمی توانائی کے معاملے پرعالمی طاقتوں سے مذاکرات جاری رکھیں گے۔

 photo 9_zpscd7677b5.jpg

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماراجوہری پروگرام توانائی کے حصول اورتعمیری مقاصدکے لیے ہے۔ جمعرات کوامریکا نے ایران سے کاروبارکرنے والی کچھ غیرملکی کمپنیوںکے اثاثے منجمد کرکے ان کوبلیک لسٹ قرار دے دیاتھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں