غیر مناسب امریکی اقدامات کے باوجود جوہری مذاکرات جاری رکھیں گے ایرانی وزیرخارجہ

امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کی معاونت کرنیوالی کمپنیوں پر پابندی سے جنیوا معاہدے کو ٹھیس پہنچی، جواد ظریف

امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کی معاونت کرنیوالے لوگوں اور کمپنیوں پر پابندی سے جنیوا معاہدے کو ٹھیس پہنچی، جواد ظریف. فوٹو؛ فائل

GILGIT:
ایرانی وزیرخارجہ محمدجاوید ظریف نے کہاہے کہ امریکاکی طرف سے نامناسب اقدام کے باوجودجوہری پروگرام پرعالمی طاقتوںسے بات چیت جاری رکھیں گے۔

ایک سوشل ویب سائٹ پراپنا بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزیرخارجہجواد ظریف کاکہنا تھاکہ پچھلے دنوںامریکا کی جانب سے ایرانی جوہری پروگرام کی معاونت کرنے والے لوگوںاور کمپنیوںپر پابندی سے جنیوا معاہدے کوٹھیس پہنچی ہے۔ تاہم امریکا کی جانب سے ان تمام غیرمناسب اور غیرتعمیری اقدام کے باوجود ایران کی جانب سے دنیاکے لیے اچھا پیغام دیا جائے گا اور ہم ایٹمی توانائی کے معاملے پرعالمی طاقتوں سے مذاکرات جاری رکھیں گے۔




ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماراجوہری پروگرام توانائی کے حصول اورتعمیری مقاصدکے لیے ہے۔ جمعرات کوامریکا نے ایران سے کاروبارکرنے والی کچھ غیرملکی کمپنیوںکے اثاثے منجمد کرکے ان کوبلیک لسٹ قرار دے دیاتھا۔
Load Next Story