نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اوراہل خانہ پرفرد جرم عائد
عدالت نے ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کرلیا
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد اور ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں فواد حسن فواد کے خلاف کیس کی سماعت جج محمد اکمل خان نے کی، عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستوں کو واپس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد سمیت ان کے اہلخانہ پر فرد جرم عائد کردی۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: فواد حسن فواد گرفتار
عدالت نے جن افراد پر فرد جرم عائد کی ان میں فواد حسن فواد ، رباب حسن ،وقار حسن اور انجم حسن شامل ہیں، فواد حسن فواد سمیت چار ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے ملزمان کے خلاف آئندہ سماعت پر گواہوں کو بیانات کے لیے طلب کرلیا۔