ذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھ کرمعیشت کوبہتربنانا ہے عبدالحفیظ شیخ

کورونا وبا کے بعد ایکسپورٹس بڑھنا شروع ہوئی اورایف بی آرکے ٹیکس محاصل بہترہوئے، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ


ویب ڈیسک September 07, 2020
ٹیم ورک اورمل کرکوششوں سے ہی معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے، ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ: فوٹو: فائل

وفاقی مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ کرپشن پرقابوپاکرذاتی مفادات کوبالائے طاق رکھ کرمعیشت کو بہتربنانا ہے۔

وفاقی مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے خطاب میں کہا کہ ٹیم ورک اورمل کرکوششوں سے ہی معیشت کو ترقی دی جاسکتی ہے، کرپشن پرقابو پاکرذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کرمعیشت کو بہتربنانا ہے، جنہوں نے اپنے لوگوں میں سرمایہ کاری کی انہوں نے ترقی کی۔ معیشت کی ترقی کیلیے کراچی میں انفرااسٹرکچرکوبہترکرنا ہوگا۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ شرح تبادلہ پالیسی درست کرنے کی وجہ سے حکومت پرتنقید کی گئی، کورونا وبا کے بعد ایکسپورٹس بڑھنا شروع ہوئی اورایف بی آرکے ٹیکس محاصل بہتربھی ہوئے ہیں۔ حکومت نے ایکسپورٹ پرکوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا میں چوتھی اورایشیاء میں پہلی مارکیٹ بن گئی ہے۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ سرکاربزنس نہیں چلاسکتی اورنہ ہی بیوروکریٹس لہذا نجی شعبہ کاروبارمیں آگے آئے، ان لوگوں کوسبسڈی دی گئی جن سے عوام استفادہ کرسکتے ہیں۔ انرجی سکوک ٹوشفاف اندازمیں 2019 کے سکوک انتہائی کم لاگت پرمتعارف کرانا بڑی کامیابی ہے، مزید نئے انسٹرومینٹس لانا ہے جب کہ مارکیٹ کی ترقی نئے انسٹرومینٹس کے لیے متحرک ہیں۔

عبدالحفیظ شیخ مشیر خزانہ نے کہا کہ ٹیوب ویلز فرٹیلائزر، صنعتوں کے قیام ، پانچ فوڈ آئٹم سمیت متعدد قرضوں پر سبسڈی دی جارہی ہے۔ جوشعبے برآمدات میں زیادہ حصے کے حامل ہیں انکی مدد و تعاون حکومت کی ترجیح ہے۔ رواں بجٹ میں ہزاروں خام مال پر رعایت دی گئی ہے اورریفنڈز گزشتہ سال سے ڈبل دیئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں