ٹینس اسٹارنوواک جوکووچ کو یوایس اوپن سےنااہل کردیاگیا

پہلی گیم ہارنے پر جوکوچ نے غصے میں گیند کو ہٹ کیا جو خاتون ریفری کو جا لگی


Muhammad Yousuf Anjum September 07, 2020
پہلی گیم ہارنے پر جوکوچ نے غصے میں گیند کو ہٹ کیا جو خاتون ریفری کو جا لگی

ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ کو غصے میں ردعمل کا اظہار مہنگا پڑگیا۔

منتظمین نے جوکووچ کو یو ایس اوپن سے ڈس کوالیفائی کردیا۔ تین بار یوایس اوپن ٹائٹل جیتنے والے عالمی نمبر ون کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب چوتھے راؤنڈ کے میچ میں وہ پابلو پہلی گیم کے بعد کیرونو دستا کے خلاف نبرد آزما تھے۔

پابلو کیرونو بوستا کیخلاف پہلی گیم ہارنے پر جوکوچ نے غصے میں گیند کو ہٹ کیا جو لائن چیک کی ذمہ داری نبھانے والی خاتون ریفری کو جا لگی۔ غلطی کا فوری احساس ہونے پر جوکووچ لائن ریفری کے پاس گئے اور ان کا حال چال پوچھتے ہوئے افسوس کا بھی اظہار کیا۔ تاہم ان کے خلاف فوری ایکشن کے طور پر ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔

https://youtu.be/4e6UHYWiwKo

یو ایس اوپن منتظمین کے مطابق سربیئن ٹینس سٹار کا عمل حادثاتی تھا لیکن قوانین کے مطابق انہیں ڈس کوالیفائی کردیاگیا ہے۔ان کے حریف پابلو کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔

یو ایس اوپن میں اس اتفاقی حادثے میں باہر ہونے پر جوکووچ نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ جج اور فینز سے معذرت کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں