گاڑی کی ٹکر سے بچہ کی ہلاکت سیکرٹری آئی ٹی کے پی گرفتار

بچہ کے جاں بحق ہونے پر سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا نے ازخود تھانہ ٹاؤن میں گرفتاری دی، پولیس


ویب ڈیسک September 07, 2020
حادثے کے وقت سیکرٹری آئی ٹی خیبرپختو نخوا کار خود چلارہے تھے، پولیس۔ فوٹو: فائل

گاڑی کی ٹکر سے بچہ جاں بحق ہونے کے کیس میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا نے پولیس کو از خود گرفتاری پیش کردی۔

پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے یونی ورسٹی ٹاؤن کی حدود میں سیکرٹری آئی ٹی خیبر پختونخوا مختیار احمد کی کار کی ٹکر سے 6 سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا، حادثہ کے بعد سیکرٹری آئی ٹی بچے کو خود علاج معالجہ کے لیے اپنی گاڑی میں اسپتال لے گئے تاہم 2،3 گھنٹوں بعد بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا جس کے بعد انہوں نے ازخود تھانہ ٹاؤن میں گرفتاری پیش کردی اور آج بروز پیر کو پولیس نے سیکرٹری کا چالان کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں