سعودی عرب پر حوثیوں کا ڈرون حملہ ناکام

بارود سے لیس ڈرون شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے لیے بھیجا گیا تھا، ترجمان عرب اتحادی فوج


ویب ڈیسک September 07, 2020
مئی میں جنگ بندی کے بعد حوثیوں کی جانب سے حملوں میں شدت آئی ہے، خبر رساں ادارہ(فوٹو، فائل)

عرب اتحادی فوج نے سعودی عرب میں یمنی حوثیوں کے بھیجے گئے ڈرون کا سراغ لگا کر مار گرایا۔

عرب خبر رساں ادارے کے مطابق عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے ایک بیان بتایا کہ بارود سے لیس ایک ڈورون یمن کی فضائی حدود سے سعودی عرب میں داخل ہوا۔ ڈرون ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی جانب سےسعودی عرب میں شہری آبادی کو نقصان پہنچانے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب پر ڈرون اور بارودی کشتی کے حملے ناکام

کرنل مالکی نے کہا کہ عرب اتحادی فوج نے بروقت ڈرون کا پتا لگا کر اسے مار گرایا ہے۔ اتحاد آئندہ بھی حوثیوں کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں کا ایسا ہی جواب دیتا رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیے: عرب اتحادی افواج نے سعودی عرب پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام بنا دیا

خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی اتحادی حوثی فورسز کی جانب سے رواں برس مئی کے آخر سے کورونا کے باعث ہونے والی جنگ بندی ختم ہونے کے بعد سعودی عرب پر سرحد پار حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |